ثانیہ اور شعیب کی نئی تصاویر وائرل، مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

Nov 19, 2022 | 23:12:PM
شعیب ملک، ثانیہ مرزا، نئی تصاویر، مداحوں، مزید مایوسی
کیپشن: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر نے مداحوں کو مزید مایوسی سے بچا لیا۔
 تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی افواہیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔ جس میں دونوں کو ایک شو کے سیٹ پر ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 12 سال قبل شادی کی تھی۔ جن میں مبینہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے افواہیں تھیں۔ اب تک کسی نے بھی اس معاملے پر خاموشی نہیں توڑی تھی۔ 

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

مداح بے صبری سے انتظار میں تھے اور دعائیں کررہے تھے کہ علیحدگی کی خبریں افواہیں ہوں۔ اس موقع پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

دونوں سٹار جلد ہی پاکستانی سٹریمنگ فارم کیلئے ایک ساتھ ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے اور ویڈیو بھی اسی شو کے سیٹ کی ہے۔ 
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کچھ لوگ دونوں کی ایک ساتھ ویڈیو سے خوش ہیں تو وہیں کچھ لوگ اسے کیلئے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے اہم سیاسی شخصیت نثار شار تحریک انصاف میں شامل