آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی میڈیکل کور کا الوداعی دورہ

پاک فوج کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی چیف کے دورے میں ہمراہ رہیں،کمانڈرسی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے بریفنگ دی

Nov 19, 2022 | 16:26:PM
24 نیوز ,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ, بریفنگ ,آئی ایس پی آر ,سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار
کیپشن: کمانڈرسی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے بریفنگ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  آرمی میڈیکل کور کے مختلف اداروں کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کی سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی چیف کے دورے میں ہمراہ رہیں،کمانڈرسی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے بریفنگ دی۔

آرمی چیف کو سی ایم ایچ میں  عالمی معیار کی طبعی سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ دی ،سویلینز اور نان ان ٹائیٹل مریضوں کے لئے خصوصی کاونٹرز کے باری میں بھی بتایا گیا،آرمی چیف کا اکیڈیمک سینٹر میں لائیو سرجری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے صحت عامہ کی معیاری سہولہات کی فراہمی میں آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی،آرمی چیف نے مسلح افواج کے ارکان ان کے اہل خانہ اور سویلین مریضوں کے لئے خدمات کو بھی سراہا،مریض دوست ماحول فراھم کرنےکی خصوصی کوششیں کی جاتی ہیں۔

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مریضوں کے تیمارداروں کو بھی خصوصی سہولتیں فراھم کی جاتی ہیں۔اکیڈمک سنٹر سے براہ راست جراحی کا عمل دکھانے کے لئے خصوصی کنٹرول روم بنایا گیا ہے،کنٹرول روم کا مقصد جراحی کے عمل کے بارے میں طلبا کو بہتر سوجھ بوجھ فراہم کرنا ہے۔