مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی ،ادارہ شما ریات

Nov 19, 2021 | 19:07:PM
 مسلسل مہنگائی ، اضافے کا رجحان برقرار
کیپشن: مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ۔

 تفصیلا ت کے مطابق ادارہ شماریات کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ۔ دال مونگ 2 روپے 59 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے۔ حالیہ ہفتے چائے کا فی کپ 39 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ہفتے دودھ,دہی,بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ چینی اوسط 4 روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے ۔ایک ہفتے میں آٹا,ایل پی جی, دال مسور اور پیاز بھی سستے ہوئے ا۔ گذشتہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل۔۔صارفین کی شدید تنقید