انتہاپسند ہندووں کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی کے بعد سکھوں نے بڑی پیشکش کر دی

Nov 19, 2021 | 15:58:PM
 انتہاپسند ہندو، جانب سے، نماز جمعہ پر پابندی کے بعد سکھوں نے بڑی پیشکش کر دی
کیپشن:  انتہاپسند ہندووں کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی کے بعد سکھوں نے بڑی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک ) ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہندو انتہاپسندوں کے احتجاج کے نتیجے میں انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کو مختلف مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا مگر سکھ تنظیم نے گردوارے میں نماز ادا کرنے کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق گروگرام میں چند دن پہلے ایک ہندو شہری نے مسلمانوں کو ان کی زمین میں نماز جمعہ ادا کرنے کی پیش کش کی تھی اور اب سکھ برادری نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گردوارے کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔گردوارا سنگھ سبھا کی جانب سے کہا گیا کہ تمام برادریوں کو یہاں عبادت کے لیے خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اگر مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا ہے تو پھر نماز کے لیے گردوارا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے گرائونڈ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا۔۔ بنگلہ دیشی وزیر آپے سے باہر