پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہرا دیا

Nov 19, 2021 | 13:14:PM
پاکستان بنگلہ دیش میچ
کیپشن: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کامنظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127رنز بنائے پاکستان نے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔بنگلہ دیش کے عفیف حسین 36رنز بنا کر نمایاں رہے ۔مہدی حسن 30رنز بنا سکے ۔جبکہ نورالحسن نے 28رنز کی اننگز کھیلی ۔تسکین احمد آٹھ، نجم الحسین سات ،محمد نائم اور سیف حسن صرف ایک ایک اسکور بنا کر چلتے بنے ۔

پاکستان کے حسن علی نے تین ۔۔محمد وسیم نے دو۔۔ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے فخرزمان اور خوشدل  نے 34،34رنز بنائے ۔۔شاداب خان نے 21رنز کی اننگز کھیلی ۔۔محمد نوازنے  18رنز بنائے ۔۔محمد رضوان 11اور بابر اعظم نے 7رنز بنائے ۔

بنگلہ دیش کے تسکین احمد 2،مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اور شورف الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا 

یہ بھی پڑھیں:کیوی کھلاڑی کو گھورنے پر بھارتی بولر کو بڑے انعا م سے نوا ز دیا گیا