کیوی کھلاڑی کو گھورنے پر بھارتی بولر کو بڑے انعا م سے نوا ز دیا گیا

Nov 19, 2021 | 11:19:AM
 کیوی کھلاڑی ، گھورنے پر، بھارتی بولر کو بڑے انعا م سے نوا ز دیا گیا
کیپشن: کیوی کھلاڑی کو گھورنے پر بھارتی بولر کو بڑے انعا م سے نوا ز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ٹی 20 میچ میں دلچسپ صورتحال نے بھارتی بو لر دیپک چہار کو ایک لاکھ روپے کا انعام دلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 18 ویں اوور تک نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 44 گیندوں پر 64 رنز بنا چکے تھے۔ یہ اوور دیپک چہار کروا رہے تھے جنہیں مارٹن گپٹل نے 98 میٹر لمبا چھکا مارا۔ انہیں اپنی شاٹ پر اتنا اعتماد تھا کہ انہوں نے گیند کی طرف بھی نہیں دیکھا بلکہ دیپک کو گھورتے رہے۔
لمبا ترین چھکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند پر دیپک چہار نے مارٹن گپٹل کی وکٹ لے لی اور فوری طور پر حساب برابر کرتے ہوئے انہیں گھورنے لگے۔ اس صورتحال کو "گھورنے کا مقابلہ" قرار دیا گیا جس میں دیپک چہار کے سرد مہری کے ساتھ گھورنے کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا