موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیا ت نے اعلا ن کر دیا

Nov 19, 2021 | 09:54:AM
موسم، کیسا،رہے گا،محکمہ موسمیا ت نے اعلا ن کر دیا
کیپشن: موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیا ت نے اعلا ن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسم کی صورتحال، ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند سموگ چھائی رہے گی۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا،۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔  شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھراور گردونواح میں ہلکی دھند اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون ڈاکٹر کی مریضہ کو گالیاں ،ویڈیو بنانے والے کو بھی نہ بخشا