سموگ۔۔آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار

Nov 19, 2021 | 09:23:AM
سموگ آلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار
کیپشن: لاہور میں سموگ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کی فضا آلودہ ترین، ایئر کوالٹی انڈکس458 تک پہنچ گیا،دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سر فہرست رہا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم سرد کو خشک رہنے کا عندیہ دے دیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ فوگ اور سموگ ہونے سے شہر میں حد نگاہ بھی کم ہوگئی، شہر میں حد نگاہ کم ہو کر 1 اعشاریہ 6 کلومیٹر رہ گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد تک رہنے  کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی رہا ۔ مسجد رحمت اللعالمین پہنچنے پر پر تپاک استقبال۔پھول نچھاور