نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،اس موقع پرسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے استوار ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کیے جا سکتے ہیں۔
ازبکستان کے سفیر محترم علیشر تختیوف نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔