محسن نقوی کا بی ایل ایف کے 3 دہشتگردجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

May 19, 2025 | 20:20:PM
محسن نقوی کا بی ایل ایف کے 3 دہشتگردجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 

محسن نقوی کاکہناتھا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20سیریز کے حوالے سے اہم خبر