وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی سراج الحق پر خودکش حملہ کی مذمت

May 19, 2023 | 18:32:PM
وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی سراج الحق پر خودکش حملہ کی مذمت
کیپشن: شہباز شریف اور آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہارکیا ،وزیر اعظم نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے،وزیر اعظم نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے مولانا سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امیر جماعت اسلامی کے قافلے کے قریب خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے ،
آصف زرداری نے مولانا سراج الحق کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا،آصف زرداری نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان