پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی

May 19, 2023 | 16:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گزشتہ روز ملک اسلم امین اور محمد امجد کے بعد آج پی ٹی آئی کے سابق وزیر محمد اقبال وزیر نے بھی جماعت سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

خیبر پختونخواء اسمبلی میں تحریک انصاف کے وزیر محمد اقبال وزیر نے پی ٹی آئی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ایک اور سینئر رہنما عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے

اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر پی ٹی آئی سے وفاداری کا ثبوت دیا لیکن ملک سے وفاداری سیاست سے بالاترہے، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کروں گا۔