سرکاری اساتذہ کیلئے بری خبر 

May 19, 2022 | 13:54:PM
سرکاری اساتذہ ، بری خبر
کیپشن: سرکاری اساتذہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اساتذہ کیلئے بری خبر، متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود اے سی آر محکمہ کو جمع نہ کروانے پر 76 ہزار اساتذہ کی ترقیاں روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے 6 ہزار اساتذہ بھی شامل ہیں۔مذکورہ اساتذہ نے متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود اپنی اے سی آر محکمہ کو جمع نہ کروائی،ابھی تک پنجاب بھر میں 4 لاکھ اکتالیس ہزار اساتذہ اپنی اے سی آرز آن لائن جمع کرواچکے ہیں،مذکورہ اساتذہ کو 30 مئی تک اے سی آر جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،احکامات نہ ماننے والے اساتذہ کو ترقیوں کیلئے بلیک لسٹ قرار دے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے بعد ایک اور وباکا خطرہ منڈلانے لگا