قتل سے پہلے مائرہ کیساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

May 19, 2021 | 17:20:PM
 قتل سے پہلے مائرہ کیساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈیفنس میں قتل ہونیوالی پاکستانی نڑاد مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے ، مقتولہ مائرہ کی گردن پر پھندے کا نشان بھی پایا گیا،مائرہ کے دونوں ہاتھوں پر خراشیں اور منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹے ہوئے تھے،مقتولہ کے بال کھنچنے سے سر پر بھی سوجن پائی گئی،کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے تاہم مقتولہ سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
 واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل ہو نےوالی مائرہ لندن میں قانون کی طالبہ تھی، وہ ملازمت کے لیے پہلے لندن سے دبئی اور پھر لاہور منتقل ہوئی جہاں اس کے کلاس فیلو ظاہر جدون نے جعلی نکاح نامے پر اسے کرائے کا مکان لےکر دیاجس گھر میں مائرہ قتل ہوئی اس کی بالائی منزل پر رہنے والی دوسری لڑکی اقرا بینک میں کام کرتی ہے، مائرہ کی اقرا سے دوستی فیس بک پر ہوئی تھی دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں، پولیس کے مطابق مائرہ کے کمرے سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کیلئے بڑی خوشخبری