بنکرز کی کمی:اسرائیلی فوجی ڈیوٹی دینے سے انکار کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنکرز کی کمی کے باعث اسرائیلی فوج کے اہلکار ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کرنے لگے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کا جواز دے کر بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جارہی ہے۔
ایک اسرائیلی فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سائرن بجتا ہے تو ہم ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں۔
ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر،ماڑی انرجیز کا تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان
اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو فوج 2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے، کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر فراہم نہیں کر سکتی۔