PSL، بنگلہ دیشی کرکٹرز کو NOC جاری 

Mar 19, 2026 | 11:40:AM
PSL، بنگلہ دیشی کرکٹرز کو NOC جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے.

 نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلہ دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں:روبوٹ اور انسان میں ٹینس میچ ، ویڈیو وائرل

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے.

 بنگلہ دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلہ دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں۔

بی سی بی آفیشل کے مطابق کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بڑی اہم ہے.

 فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمٰن کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے.