بالاج ٹیپو کا قاتل اسےقتل کرنے کیلئے ڈیرے پر بھی گیا تھا،گرفتار ملزم کا انکشاف

Mar 19, 2024 | 19:17:PM
بالاج ٹیپو کا قاتل اسےقتل کرنے کیلئے ڈیرے پر بھی گیا تھا،گرفتار ملزم کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ) بالاج  ٹیپو قتل کیس کی تحقیقات میں گرفتار طیفی بٹ کے خانسامے علی پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ بالاج کو قتل کرنے کیلئے شوٹر مظفر مالشیابن کر پہلے اس کے ڈیرے پر بھی گیا  تھا۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ  پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کے گھر کام کرنے والے تمام ملازم جدید اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں ،بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ کے زیر حراست خانسامے علی پٹھان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفرمالشیا تھا پھر گن چلانے کی ٹریننگ بھی حاصل کی،مظفر گن اٹھائے طفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے کی تصاویر پولیس نے زیر حراست خانسامے کے موبائل سے حاصل کی ، شوٹر مظفر ایک  سال صرف مالشیا پھر گن چلانے کی ٹریننگ لے کر طیفی بٹ کا گن مین بن گیا،مظفر 3ماہ قبل قتل کے ارادے سے مالشیا بن کر  امیر بلاج کے ڈیرے پر گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ