مدینہ منورہ میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار 

Mar 19, 2024 | 14:13:PM
 مدینہ منورہ میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کا سلسلہ نویں رمضان المبارک کی رات کوشروع ہوا، جو صبح کے اوقات تک جاری رہا۔

مسجد نبویﷺ میں ماہ مقدس کی مناسبت سے خصوصی عبادات جاری ہیں، رم جھم کے باجود زائرین نے عبادات جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

مسجد نبوی شریف میں بارش کی وجہ سے انتظامیہ نے خصوصی تدابیر اختیار کرلیں۔ زائرین مسجد نبوی شریف بارش کا لطف اٹھاتے رہے۔