معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار نے خود کشی کرلی 

Mar 19, 2023 | 20:00:PM
معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار نے خود کشی کرلی 
کیپشن: معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ڈی جے اکشے کمار نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف ڈسک جوکی (ڈی جے) اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں رہائش پذیر تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھے اور کھانے کیلئے بلانے پر دروازہ نہ کھولنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی،پولیس نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اکشے کمار کے گھر والوں نے ان کی گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ کیسا گزرے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا