حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

Mar 19, 2021 | 11:14:AM
حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبہ پر الیکشن کمیشن کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا۔

 اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر یا ارکان الیکشن کمیشن حکومت کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی رکن سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔