مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل,بارشوں کا امکان

Mar 19, 2021 | 09:43:AM
 مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل,بارشوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔