جنگ بندی کے اعلان کے بعد لبنان کے شہر نبیتیہ میں ایک اور حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر اسرائیلی فوج کا ایک حملہ رپورٹ ہوا۔
یہ واضح نہیں کہ نیا حملہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہوا ہے یا جنگ بندی کے اعلان کے دوران ہوا ہے۔ جنگ بندی کا نفاذ اسرائیل کے وقت کے مطابق شام چار بجے (پاکستان مینںشام چھ بجے) ہوا۔
اس جنگ بندی کا اعلان اسرائیل مین یروشلم کی بجائے امریکہ میں واشنگٹن سے کیا گیا۔ یہ جنگ بندی امریک ہاور قطر کی نئی کوششوں سے ہوئی۔
لبنان کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو ملک کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع دی، جس کے فوراً بعد ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
ی ہبھی پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی ہو گئی
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے کہا کہ اس حملے نے "تھوڑی دیر پہلے" جیزائن کے علاقے کو نشانہ بنایا، اسی ایجنسی کے ایک صحافی نےطائر کے علاقے پر ڈرون کے پرواز کرنے کی اطلاع دی۔
اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بھی جنوبی لبنان میں نبیتیہ شہر میں توپ خانے سے مسلسل گولہ باری کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جنوبی لبنان پر حملہ کردیا۔۔عرب میڈیا نے ویڈیو جاری کردی۔۔صیہونی فوج کے جنوبی لبنان پر گزشتہ رات سے جاری فضائی حملوں میں اب تک 47 افراد جاں بحق اور97 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔ دو مارچ سے لبنان میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت کے نتیجے میں 3900 سے زائد افراد جاں بحق اور 11ہزارسے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کا اعلان ہو گیا