پرو ہاکی لیگ: کپتان عماد شکیل بٹ کو برطانیہ کا ویزا نہ مل سکا

Jun 19, 2026 | 19:06:PM
پرو ہاکی لیگ: کپتان عماد شکیل بٹ کو برطانیہ کا ویزا نہ مل سکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزا جاری نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق عماد شکیل بٹ کے ویزا میں تاخیر یا ممکنہ انکار کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ایک سینئر رکن کا ویزا بھی ابھی تک زیرِ التوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی کپتان ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ ان کی عدم دستیابی کی صورت میں ابو بکر کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے 21 جون کو بیلجیم سے انگلینڈ روانہ ہونا ہے۔ عماد شکیل بٹ کے متبادل کے انتخاب کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، جبکہ اس کا باضابطہ اعلان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کو انگلینڈ اور بھارت کے خلاف اہم میچز کھیلنا ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل انجری کے باعث حنان شاہد اور سفیان خان بھی قومی سکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں، جس کے باعث ٹیم کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا تھا۔

  1. یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ