پٹرول کی قیمت میں کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے، جماعت اسلامی

Jun 19, 2026 | 18:40:PM
 پٹرول کی قیمت میں کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے، جماعت اسلامی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جماعت اسلامی کے امیر  حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ  ‏پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے۔

آج شام وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی کر دی تو حافظ نعیم الرحمان نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک فوری بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا،  پٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے۔  اس سے  ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں گی۔ حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے،۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان