پاکستان میں طلبہ اور والدین بچوں کی فیس نہ دینے پر خود کشیاں کررہے ہیں، معین ریاض قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی کے جنوبی پنجاب کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں طلبہ اور والدین بچوں کی فیس نہ دینے پر خود کشیاں کررہے ہیں۔
معین ریاض قریشی نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی تعلیم کی ترقی کے دعویٰ کیے گئے، زراعت کا شعبہ بدحال ہوگیا ہے کسان کو مار دیا گیا ہے۔ کسان کا وہ حال کردیا ہے کہ فصل کےلیے پیسے نہیں ہیں۔ وئیر ہائوس میں گندم کی موجودگی کے باوجود گندم کی درآمد کی گئی۔ ستمبر اکتوبر میں پھر گندم برآمد ہوگی اور پھر ریٹ اوپر جائے گا۔ یوکرین کی سرخ نہ کھانے والی گندم منگوا کر کسان کو مار دیا گیا، معین ریاض قریشی
کپاس کے علاقوں پر شوگر ملز لگی ہوئی ہیں جس سے کپاس کا بیڑا غرق ہوگیا ہے،
معین ریاض قریشی نے کہا کہ اب کسی کو فارم 47 نہیں ہونے دیں گے اس بار دیکھیں کون رزلٹ لے کر پولنگ اسٹیشن سے باہر نکلتا ہے۔
معین ریاض قریشی نے کہا کہ حکومت طلبہ کو انٹرن شپ تو دیتی ہے لیکن نوکری نہیں دیتی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
معین ریاض قریشی نے مزید کہا، ہر سال سیلاب آتا ہے حکومت سوئی رہتی ہےانہوں نے سیلاب پر ایک کمیٹی بنائی جس کی ہمارے ممبران کو ہوا بھی نہیں لگوائی گئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا، اگر 25-26 کی سکیمیں مکمل نہ ہوئیں تو پھر 26-27 میں کیوں نئی سکیمیں لائی جا رہی ہیں۔ گٹر ابل رہے ہیں لوگ گندا پانی پی رہے ہیں حکومت کی ترجیح عوام مسائل نہیں ہیں۔ پنجاب کے دیہاتوں میں میگا پروجیکٹس کےلیے تین سو ارب روپے انقلابی منصوبہ لایا گیا لیکن اب تک اس پر زیرو روپے بھی خرچ نہیں ہوئے۔
معین ریاض قریشی نے کہا، مری ترقیاتی پروگرام کے لئےدس ارب ستر کروڑ روپے رکھے گئے تو پانچ ارب روپے خرچ کئے لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ گاڑیوں کی پارکنگ اور صفائی کا نظام ابتر ہو چکا ہے۔