فہدمصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی سامنے آگئی

Jun 19, 2025 | 15:36:PM
فہدمصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف میزبان واداکار فہد شیخ نے نامورساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔ 

فہد شیخ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگوکے دوران نامور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور حقیقی سُپر اسٹار قرار دیا۔

فہد شیخ نے اس موقع پر فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی خامی کا ذکر بھی کرتے ہوئے کہاکہ فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔

یہ بھی پڑھیں:ربیکا خان اورحسین ترین کی شادی، تاریخ سامنے آگئی

فہدشیخ نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو۔

 فہد شیخ نے واضح کیا کہ فہد مصطفیٰ خود اس مشورے پر عمل نہیں کرتے اور غصے پر 24 سیکنڈز بھی قابو نہیں کرپاتے۔