ایشین والی بال، پاکستان کوارٹر فائنل میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بحرین میں جاری ایونٹ میں چائنیز تائپے کی فلپائن کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فلپائن کو 1-3 سے شکست دی تھی، جس کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔
پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ آج چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا، جو گروپ کی ٹاپ پوزیشن کے لیے اہم ہوگا۔ میچ کی فاتح ٹیم گروپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔
پاکستانی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقینِ کھیل نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔