ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس،معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

Jun 19, 2025 | 00:48:AM
 ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس،معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 14 واں اجلاس ہوا، جس میں معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال  کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 14 ویں اجلاس ہوا، جس میں  متعلقہ وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام کی  شرکت کی۔اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی،اجلاس کے دوران متعلقہ معاملات کی تیز رفتار تکمیل کے لیے جامع منصوبہ جات پیش کئے گئے،پالیسی پہلوؤں پر اتفاق رائے سے سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے پر گفتگو کی گئی ۔براؤن فیلڈ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سمیت پٹرولیم کے شعبے کی بہتری پر خصوصی زور دیا گیا،ریلوے کے اسٹریٹجک منصوبوں اور نئی موٹرویز کے ذریعے مواصلاتی شعبے کی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سیاحت کی بحالی، لائیوسٹاک کی ترقی اور آٹو انڈسٹری میں تنوع کے منصوبے زیر غور  آئے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اسپیشل ٹیک زونز کے قیام سے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی،نجی شعبے کی شراکت سے عوامی و نجی شراکت داری کے ذریعے اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے اورمختلف شعبوں کے درمیان زیر التواء امور کو پالیسی اقدامات اور مشاورت سے تیزی سے نمٹانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد سکھر موٹر وے سمیت 10ترقیاتی منصوبوں کی منظوری