"فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پرخراج تحسین،پاکستان سے ایران پر بھی بات چیت ہوئی: صدر ٹرمپ"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو اعزاز قرار دے دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے طویل ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیرکا پاک بھارت جنگ کی طرف نہ جانے دینے پر شکریہ ادا کیا ،ملاقات میں ایران کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزازہے،فیلڈ مارشل کو پاک بھارت جنگ کو روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی عہدیداروں سے ایران کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی تاہم ایران سے بات چیت کا معاملہ اب بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے،ہم نہیں چاہتے کہ ایٹمی ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں،ایران کو پاکستان ہم سے بہتر جانتا ہے،ایران کے خلاف فتح ان کا نیوکلیئر پروگرام رول بیک ہوگی۔
قبل ازیں، ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی جوانتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی،ملاقات کے دوران دونوں لیڈرز نے خوش گوار ماحول میں متعدد اور وسیع معاملات پر بات کی۔
ملاقات کے دوران پاک- امریکی تعلقات مفصل طریقے سے زیرِ بحث آئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے آرمی چیف کی پاکستان سے لگن اور عزم کی تعریف کی جبکہ ملاقات میں ایران - اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر ’سجیل‘ میزائل سے تازہ حملہ، پہلی بار جدید ہتھیار کا استعمال