پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کیلئے ماریشیس سے ویزے جاری

Jun 19, 2023 | 21:45:PM
پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کیلئے ماریشیس سے ویزے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا)پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ماریشیس سے ویزے جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماریشیس میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردئیے، پاکستان فٹبال ٹیم دستیاب فلائیٹ سے بھارت روانہ ہوگی، پاکستان فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہوگی۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے دو مرتبہ بھارت جانے کے لئے ائیر ٹکٹ بکنگ کینسل کروائی تھی، پاکستان ٹیم ماریشس سے چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد دستیاب فلائیٹ سے بھارت کے شہر بنگلور جائے گی، ساف چیمپئن شپ 21 جون سے شروع ہوگی، پاکستان فٹبال ٹیم افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 جون کو کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے حلف اٹھا لیا