عسکری ٹاورحملہ اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ، خدیجہ شاہ کوآج نئےمقدمہ میں عدالت پیش کیاجائیگا

Jun 19, 2023 | 09:57:AM
عسکری ٹاورحملہ اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ، خدیجہ شاہ کوآج نئےمقدمہ میں عدالت پیش کیاجائیگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) عسکری ٹاورحملہ اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ، عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر د کرتے ہوئے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے خلاف عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں انسداددہشتگردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر د کردی اور ان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی کےملزموں کیلئےفوجی عدالتوں کےقیام کامعاملہ،لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کی کال دیدی

پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ عسکری ٹاور پرحملہ کے موقع پر موجود تھی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئےکہ ان کی لبرٹی میں موجودگی کے ثبوت دیں، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر خدیجہ شاہ کے بیان موجود ہیں۔ 

پراسیکیوٹر کا جواب سننے کے بعد خدیجہ شاہ کے وکیل نے سوال اٹھایا کہ خدیجہ شاہ ایک ٹائم پر دو جگہوں پر کیسے ہوسکتی ہیں؟

خدیجہ شاہ نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جناح ہاؤ س میں توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار کیاگیا، 9مئی کےروز میں لبرٹی کی طرف گئی ہی نہیں تھی، جب احتجاج کی کال آئی تو سارا ہجوم صدیق ٹریڈ سنٹر کے پاس تھا، میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے وقت موقع پر موجود تھی۔

واضح رہے کہ عسکری ٹاورحملہ کیس میں پولیس نےخدیجہ شاہ کی جیل سےطلبی لگوائی اور ان کےجسمانی ریمانڈکی استدعاکی۔