نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی تقریب حلف برداری آج، حافظ نعیم کو شرکت کی دعوت

Jun 19, 2023 | 00:45:AM
Newly elected Mayor, Deputy Mayor Karachi, oath taking ceremony, Hafiz Naeem, invitation to participate,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نو منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر کراچی کی تقریب حلف برداری آج ہو گی، پیپلزپارٹی نے حافظ نعیم کو بھی شرکت کی دعوت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر کراچی کی تقریب حلف برداری آج پولو گراؤنڈ میں شام 5بجے ہو گی، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی نے امیر جماعت اسلامی اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی۔
یاد رہے کہ 15 جون کو آرٹس کونسل میں ہونے والے میئر کراچی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے۔
حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میئر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ملی ہے، حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما اچانک انتقال کر گئے