شاہ رخ خان فلم’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم’’کنگ‘‘کی شوٹنگ کروارہے تھے کہ اس دوران کمر میں چوٹ لگ گئی جس کےباعث فلم کی شوٹنگ معطل کر دی گئی،اب اس فلم کی شوٹنگ ستمبر میں دوبارہ شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘آن ایئر،شائقین نے کہانی کوشاندارقراردیدیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب ایک ایکشن سین کے دوران شاہ رخ خان کی کمر پر چوٹ آئی، اگرچہ چوٹ کی نوعیت سنگین نہیں بتائی گئی، تاہم ڈاکٹروں نے شاہ رخ خان کو مکمل صحتیابی کے لیے کم از کم ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اورانہیں علاج کے لیے امریکہ منتقل کردیاگیاہے۔

شاہ رخ خان پہلے بھی متعدد بار شوٹنگ کے دوران زخمی ہوچکے ہیں، 2017 میں فلم’’زیرو‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کی گردن میں چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں امریکا میں علاج کروانا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ گزشتہ برس سے جاری ہے اور فلم کے پروڈیوسرز کی کوشش ہے کہ اسے 2026 کے اوائل میں ریلیز کیا جائے، یہ فلم ابتدا میں کہانی نویس سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننا تھی ،تاہم بعد ازاں ’’پٹھان‘‘ کے کامیاب ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے اس کی ہدایتکاری کی ذمے داری سنبھال لی۔
فلم ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اداکاری کرنےجا رہی ہیں، جو اس فلم سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کریں گی، فلم میں ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، خبریں ہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان اور سہانا خان کا باپ بیٹی کا رشتہ بھی دکھایا جائے گا، جو فلم کی کہانی میں جذباتی گہرائی پیدا کرے گا۔