ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار اہم ہے : مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل سے متعلق امور پربھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں:کشمیریوں کا آج پاکستان سے یوم الحاق کا دن
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہر علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں معیار ی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے۔
فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلزسے ایک کروڑ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔