مصطفیٰ عامر قتل کیس ٹرائل کورٹ منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)مصطفی عامر قتل کیس سماعت کیلئے ٹرائل کورٹ منتقل کر دیا گیا۔
اے ٹی سی کے منتظم جج نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر 16 میں منتقل کیا ہے۔
مصطفی عامر کو 6 جنوری کے روز اسکے دوست ارمغان نے قتل کردیا تھا،قتل کیس میں ارمغان اور شیراز گرفتارہیں۔
مصطفی عامر کی لاش حب بلوچستان سے ملزمان کی نشاندھی پر ملی تھی۔
ملزمان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے بعد ڈیفنس کراچی سے حب بلوچستان میں جا کر لاش جلائی تھی۔
دونوں ملزم پولیس اور میڈیا کے سامنے مصطفی عامر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرچکےہیں
دونوں ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دینے سے انکار کردیا تھا۔