ملک گیر ہڑتال کی کال پر تاجر برادری تقسیم ہوگئی

Jul 19, 2025 | 10:19:AM
ملک گیر ہڑتال کی کال پر تاجر برادری تقسیم ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک گیر ہڑتال کی کال پر تاجر برادری تقسیم ہوگئی ،ٹمبر مارکیٹ، منظور کالونی اور نرسری فرنیچر مارکیٹس کے تاجر کاروبار جاری رکھیں گے۔
ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی نے آج مارکیٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ معمول کے مطابق کاروبار کرے گی،اسی طرح منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ اور نرسری کی فرنیچر مارکیٹ بھی آج کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بارش برسانے والا سسٹم جنوبی پنجاب منتقل، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 12 جاں بحق
 مارکیٹوں کی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ وہ کاروبار بند کرنے کے بجائے معمول کے مطابق کھولنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دوسری طرف ایف بی آر قانون اور بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کے خلاف لاہور میں آج تاجر برادری ہڑتال کرکےاپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی،لاہورچیمبر آف کامرس کی ہدایت پرشہرکی چھوٹی بڑی مارکیٹ میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی بازار، پیپرمرچنٹ مارکیٹ سمیت بازار اور مارکیٹ میں ہڑتال ہوگی۔

تاجر برادری کا کہنا ہےکہ ایف بی آر کے تھرٹی سیون اے اے قانون اور بینک ٹرانزیکشن پر سولہ فیصد ٹیکس نفاذ کے خلاف ہڑتال کی جائےگی، آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔