راجن پور:11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

Jan 19, 2026 | 11:40:AM
راجن پور:11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راجن پور کے کچہ عمرانی اور کچہ کراچی میں آپریشن کے دوران 11 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا ہے۔

پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر ٹارگٹڈ آپریشن کیا ۔

اس دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی۔

اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکو اغواء، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ڈی پی او نے کہا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 7 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بسنت کا اعلان ہو تے ہی افسوسناک واقعہ،شاد باغ میں ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی

دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس، وفاقی سول حساس ادارے اور سندھ رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب اور ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی قیادت میں پولیس اور سندھ رینجرز کا رونتی کچے میں مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

کاروائی کے دوران پولیس کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

  2 ڈاکو اصغر شر اور بخش شر ہلاک ہوئے جبکہ 3 سال سے ڈاکوؤں کے پاس قید پنجاب کے علاقے بورے والا کے رہائشی محمد عبداللّٰہ آرائین کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔