الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو صحافیوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا

Jan 19, 2024 | 12:58:PM
الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو صحافیوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان )عام انتخابات میں چند روز باقی،انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا،الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو صحافیوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خصوصی ہدایات ہیں کہ صحافی الیکشن کمیشن کے کسی ڈیپارٹمنٹ سے خبر حاصل نہ کر سکیں،اعلیٰ حکام الیکشن کمیشن کے افسروں اور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کے اعلیٰٰ حکام نے صحافیوں کو انتخابات سے متعلق خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے،الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کی ہر راہداری میں ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمیں ہدایات ہیں کہ صحافیوں کو صرف میڈیا روم تک محدود رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی گرفتاری

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں انتخابی نشانات کی زبردستی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی گزشتہ روز خاموشی سے کی گئی،میڈیا کو کورٹ روم اور لاء ونگ تک جانے کی اجازت بھی نہیں دی  گئی۔