رمضان المبارک :انگلینڈ میں اشیا کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔
10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آدھی کر دی گئی، ساڑھے 12 پاؤنڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پاؤنڈ 25 pence میں دستیاب ہے۔
دس کلو چاول کے تھیلے پر 5 پاؤنڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ہر سال رمضان المبارک کی انگریزی تاریخ کیوں بدلتی ہے؟ دلچسپ معلومات
جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، روزمرہ استعمال کی اشیاء خصوصاً پھل، سبزیاں، دالیں، گوشت، چینی اور بیسن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے اور بازار کی قیمتوں میں واضح فرق پایا جاتا ہے اور دکاندار اکثر سرکاری نرخ ماننے سے انکار کر دیتے ہیں۔
عوام نے حکومت سے مؤثر نگرانی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔