افغان شہری اپنے ہی جابر حکمرانوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے لگے

Feb 19, 2026 | 10:14:AM
افغان شہری اپنے ہی جابر حکمرانوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منصور احمد)افغان شہری اپنے ہی جابر حکمرانوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے لگے،سخت گیر اور جابرانہ پالیسیوں کے بعد اختلافی آوازوں کو دبانے کیلئے افغان طالبان نے گولیاں برسانا شروع کر دیں، افغان میڈیا نے افغان طالبان کی کھلی دہشتگردی اور انتہا پسندی کو آشکار کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ میں طالبان اہلکاروں نے بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے کسٹمز ملازمین کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان اہلکاروں کی فائرنگ سے متعدد مظاہرین کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،کسٹمز ملازمین طالبان رجیم کی جانب سے برطرفیوں اورتنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف احتجاج کررہےہیں۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبا ن اپنی آمریت کو طول دینے کیلئےجائز حقوق کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو بھی بندوق کے زور پر دبا رہے ہیں،اقتدار پر قابض طالبان ٹولے نے قانون اور انصاف کو پس پشت ڈال کر اپنے ہی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا:مریم نواز