پی ایس ایل 8،کنگز نے پہلی فتح اپنے نام کر لی

Feb 19, 2023 | 18:30:PM
پی ایس ایل 8،کنگز نے پہلی فتح اپنے نام کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے دی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو کراچی کنگز نے  67 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 8 کی پہلی فتح حاصل کر لی ہے ،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر  کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، جس کے جواب میں  قلندرز کی پوری ٹیم صرف 118 رنز  آوٹ ہو گئی ہے ۔

 کراچی کنگز کی گیند بازی کی بات کی جائے تو  عاکف جاوید نے 3.3 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، عامر یامین نے 3 اوورز میں 18 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ، بین کٹنگ نے ایک اوور میں 12 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، ان کے علاوہ عماد وسیم نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر ایک وکٹ ، محمد عامر نے دو اوورز میں 12 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی ۔

 قلندرز کی جانب سے سب سے زیادہ 45 رنز مرزا بیگ نے بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا۔

میچ کے آغاز کی بات کی جائے تو کراچی کی جانب سے اوپننگ کیلئے  ویڈ اور جیمز وینس میدان میں اترے ، لاہور قلندرز کی جانب سے اٹیک کی ذمہ داری کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خود اٹھائی  پہلی دو گیندوں پر وائیڈ کروانے کے بعد  ویڈ نے سنگل  لیکر سٹرائیک جیمز وینس کو دی جنہوں نے شاہین کو  چوکا لگایا اس اوور میں شاہین کو 9رنز لگے ۔ دوسر ااوور زمان خان نے کرایا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر ویڈ کو چکما دیا اور تیز ترین ڈلیوری کرائی  اور پھر اگلی ہی گیند پر  ویڈ نے  انہیں چوکا رسد کر کے پہلی گیند کا حساب چکتا کر دیا ،  اس کے بعد  زمان خان نے اپنی پیس سے گیند بازوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا  ، زمان خان کو اس اوور میں 8 رنز لگے اس طرح ، کنگز کا 2 اوور میں سکور 17 رنز تک پہنچ گیا ۔

 لاہور قلندرز کی جانب سے تیسرا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا  جنہیں ویڈ نے ایک چوکا لگایا ، اس اوور میں شاہین کو 8 سکور پڑا جس کے بعد کراچی کنگز کا سکور 25 تک پہنچ  گیا، لاہور قلندر ز کی جانب سے  چوتھا اوور پھر سے زمان کرانے کیلئے آئے انہیں بھی کنگز کے بلے بازوں نے ایک چوکے کی مدد سے 9 رنز لگائے اور ٹیم کا سکور 4 اوورز میں 34 رنز تک پہنچا دیا ۔

شاہین نے بڑھتی پارٹنرشپ کو توڑنے کیلئے گیند ڈیوڈ وزے کو دی لیکن کنگز کے بلے بازوں نے ان کی ایک نہ بھی چلنے دی اور انہیں ایک اوور میں ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز لگائے ،  پاور پلے کا آخری اوور کرانے کیلئے  لاہور قلندرز کی جانب سے  حارث روف  نے گیند تھامی  لیکن ویڈ نے انہیں پہلی ہی گیند پر  چوکا رسد کیا  اور پھر 2 سنگلز لینے کے بعد ویڈ نے پھر سے انہیں اسی جگہ پر چوکا لگایا ، حارث روف کو اس اوور میں 12 رنز لگے ، اس طرح کراچی کا سکور 6 اوورز میں 61 رنز تک پہنچ گیا وہ بھی بنا کسی وکٹ کےنقصان پر ۔

 لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا ساتواں اوور کرانے کیلئے آئے اور مسلسل 2 گیندیں نو بال کروائیں ، انہیں ایک اوور میں 8 رنز لگے ،اس کے بعد آٹھواں اوور ڈیوسن کرانے کیلئے آئے اور پہلی ہی گیند پر کامران غلام نے  ویڈ کو رن آوٹ  کر دیا ، اس طرح کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 69 رنز پر گر گئی ، ویڈ نے 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، ان کے بعد حیدر علی  جیمز وینس کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے ہیں ، ڈیوسن کو اس اوور میں 6سکور لگا ، اس کے بعد سکندر رضانے نواں اوور کرایا جنہیں اس اوور میں 5 رنز لگے،  اس کے بعد ڈیوسن کو دوبارہ سے گیند تھمائی گئی لیکن جیمز وینس نے انہیں چھکا لگا کر اوور کا اختتام  کیا ، ڈیوسن کو اس اوور میں 11 رنز لگے ، اس طرح 10 اوورز میں کراچی کنگز کا ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بن گئے تھے ۔

سکندر رضا کی جانب سے گیارہواں  اوور کروایا گیا جس میں انہیں 11 رنز لگے ، اس کے بعد ڈیوسن نے اپنی پہلی ہی گیند پر سیٹ ہوتے بیٹسمین  حیدر علی کو کلین بولڈ کر دیا ، اس طرح کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 102 رنز پر گر گئی ، حیدر کے بعد تجربہ کار بلےباز شعیب ملک میدان میں اترے ، ڈیوسن کو  اس اوور میں 13 رنز لگے جس کے بعد حارث روف نے  گیند تھامی  اور اوور کی پانچویں گیند پر  شعیب ملک کو صرف 10 رنز پر ہی محدود کرتے ہوئے واپس پویلین بھیج دیا، کراچی کی تیسری وکٹ 120 رنز پر گر گئی ہے  اس کے بعد اگلے ہی اوور میں زمان خان نے  سیٹ بلے باز وینس کو چلتا کیا ۔

 جیمز وینس کے بعد  عماد وسیم اور  بین کٹنگ  نے ٹیم کا سکور 176 رنز تک پہنچایا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور کی پہلی گیند پر بین کٹنگ کو کلین بولڈ کر دیا بین صرف 19 رنز ہی بنا سکے ، جس کے بعد  عرفان خان میدان میں آئے ، شاہین کو  9 سکور لگا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اب تک 4میچز کھیلے ہیں جن میں سے پہلے تین ہارنے کے بعد اسے پہلی فتح نصیب ہوئی ہے لاہور قلندرز نے دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: PSL - PSL 8
ٹیگز: