تیزرفتار ٹرک کا ٹائر کھلنے کے بعد کیا واقعہ پیش آیا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

Feb 19, 2022 | 13:03:PM
کار اور ٹرک میں تصادم کی ویڈیو وائرل
کیپشن: حادثے کی ویڈیو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) تیزرفتار ڈرائیونگ موت ہےکیونکہ اچانک کوئی چیز سامنے آجائے تو گاڑی کو قابو کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی ناخوشگوار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا تصور بھی نہیں ہوتا۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی حادثے کی ویڈیو میں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق دور  جدید نے  انسانوں کے لئے بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے ہیں وہیں  سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ بھی  ایجاد کی ہیں جو کہ یقیناً  انسانوں کے لیے بہت مُفید ہے، جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے سے  انسان دِنوں  کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔ 

دوسری جانب حادثات کی شرح میں بھی ایک خاص مقدار سے اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے۔ اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  ایک کار سوار نے بنائی جو کہ اپنے مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کو کیمرےمیں قید کررہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تیزرفتار ٹرک نے جیسے ہی کار کو کراس  کیا تو  کا  ٹائر کھل کر کار سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ دوسرے ٹرک سے ٹکرائی اور  کچھ ہی سکینڈ میں ٹرک کو آگ لگ گئی۔ 

حادثے کی ویٰڈیو بنانے والا شخص نے جب یہ سارا منظر دیکھا تو فوراً اپنی کار کو پیچھے ہٹالیا، سوشل میڈیا پر چار گھنٹے قبل وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 4 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔