عوام مہنگائی کرنیوالوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں: مریم اورنگزیب

Feb 19, 2021 | 13:00:PM
عوام مہنگائی کرنیوالوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام مہنگائی کرنیوالوں سے آج ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں، وقت آگیا عوام آٹا، چینی، بجلی، گیس چوروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں۔

اپنے ایک بیان میں  مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ عوام فارن فنڈنگ سے پاکستان میں ووٹ چوری کرنے والوں کو نکال باہر کریں، مقتولین کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے اور عوام پر آنسو گیس ٹیسٹ کرنیوالوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں، جس طرح مہنگائی کر کے عوام کو ستایا گیا، اب عوام ظالم حکمرانوں سے ووٹ سے بدلہ لیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں انتظامیہ کو  خبردار کرتی ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرے، انتظامیہ نے جعلی حکمرانوں کی غلامی اپنائی تو عوام کےغیض و غضب کا انہیں بھی نشانہ بننے پڑے گا، عوام ووٹ کی طاقت سے جعلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں، ووٹ چور حکمرانوں نے وعدے بھلائے، عوام انہیں بھلا دیں۔