خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی بختاور کیڈٹ کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بختاور کیڈٹ کالج برائے طالبات کی پانچویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی، خاتون اول نے بختاور کیڈٹ کالج میں نئے جمنازیم اور سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بختاور کیڈٹ کالج بچیوں کو تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کے ذریعے بااختیار بنا رہا ہے، طلباء کو نظم و ضبط، احترام اور استقامت کو اپنانے کی تلقین کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ فرسٹ لیڈی کی جانب سے آرٹ اینڈ سائنس ایگزیبیشن 2025-26 کا باضابطہ افتتاح کیا ہے، فرسٹ لیڈی نے کیڈٹس میں کالج کریسٹ اور انعامات تقسیم کیے۔
خاتون اول نے کہا کہ مارچ پاسٹ، پی ٹی، جمناسٹک اور کراٹے شو نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، بختاور کیڈٹ کالج ملک بھر کی 423 طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے، نوجوان خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا