ہری پور ضمنی انتخاب کا فارم 47اسلام آباد سے جاری ہونے کا الزام بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہری پور ضمنی الیکشن پر کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش ناکام ہوگی، فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا الزام بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، این اے 18 ہری پور میں فارم 47 ریٹرنگ آفیسر نے تیار اور جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فارم 47، 24 نومبر کو صبح 3:16بجےپر کمیشن کو موصول ہوا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 3:22بجے پر وہی نتیجہ کمیشن کو فراہم کیا، الیکشن کمیشن نے فارم 47 صبح 4:28بجےپر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔
الیکشن کمیشن اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فارم 48 اور فارم 49 بھی مقررہ تاریخ کو کمیشن کو ارسال کیے گئے، فارم 47 ریٹرننگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر موجود ہے، کسی بھی شکایت کیلئے مناسب فورم الیکشن ٹربیونل ہے، بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 26فروری تک بند رہیں گے،موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری