معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سنگھ کو 19 دسمبر جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔
رپورٹ کے مطابق جوڑے نے اب تک سوشل میڈیا پر بیٹے کی آمد کی اطلاع نہیں دی، البتہ ذرائع نے ہرش اور بھارتی کے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کا پارہ چڑھ گیا ،خیبر پختونخوا سے اہم خبر آگئی
ان دنوں بھارتی کوکنگ شو 'لافٹر شیف' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بھارتی اس شو کی میزبان ہیں جسے بھارتی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اور ہرش کے ہاں پہلے بچے لکش سنگھ لمباچیا کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔