بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر تنقید کیوں کی؟ سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل
گلوکار کومتعددبار وارننگ جاری کی لیکن انہوں نے رویہ تبدیل نہ کیا،نوٹیفکیشن بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر تنقیدکرنے کی پاداش میں پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا۔
بتایاگیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے متعدد بار سلمان احمد کو وارننگ جاری کی لیکن انہوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیاجس پرپارٹی نے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جس کاچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔