عوام انتخابات میں روایتی سیاستدانوں کی بجائے شعور کو ووٹ دیں، چودھری شجاعت

Dec 19, 2023 | 19:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر عوام کی نمائندہ جماعت بن کر عوام کی ترجمانی کرے گی،عوام کو اپنے مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سندھ سے امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں ہیں،ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے،صدر ق لیگ نے کہاکہ آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کیلئے پریشان کن خبر جامعہ بنوری ٹاؤن نے فتویٰ جاری کر دیا