بالی وڈ میں کام  کیوں نہیں کیا؟ ثانیہ مرزا نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا

Dec 19, 2021 | 16:28:PM
 مس یونیورس،وائرل ویڈیو ،شعیب ملک، بالی وڈ
کیپشن: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی آخر کار وجہ بتاہی دی۔

 ٹینس سٹار  ثانیہ مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ان سے بالی وڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا،ٹینس سٹار نے جواب دیا کہ میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور میرے خیال میں وہی کافی ہے، انسان کو وہی چیز کرنی چاہیے جو کرنا آتی ہو،کھلاڑی ہوں اور کھیل کو ہی پسند کرتی ہوں۔

وائرل ویڈیو میں ثانیہ نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی حسینہ ہرناز سندھو کو مبارکباد بھی دی اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ ۔۔بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنا کشمیری طلبا کو مہنگا پڑ گیا۔۔بڑی سزا کا حکم