ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال کا عرصہ لگا،  طعنے نہ دیں ،نور الحق قادری

Dec 19, 2020 | 14:42:PM
ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال کا عرصہ لگا،  طعنے نہ دیں ،نور الحق قادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  نےسینٹ انتھونی سکول ریگل چوک لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کےحوالے سے منعقدہ  کرسمس  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو خطے میں سب سے زیادہ مذہبی آزادی پاکستان میں حاصل ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مذہبی آزادی کی بات کی ہے۔

نور الحق قادری کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے ریاست مدینہ کا قیام ہی قوم کا مستقبل ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی تھی اور  ریاست مدینہ بنانے میں 23 سال لگے تھے اور ہمیں ریاست مدینہ کے طعنے نہ دیے جائیں۔